گوگل پرسنلائزڈ

Tuesday, April 21, 2009

گوگل پرسنلائزڈ گوگل کی ایک مقبول سروس ہے۔ اس سروس کے ذریعے آپ اپنے پسندیدہ سائٹس اور بلاگز کے فیڈز ایک جگہ منظم کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ویجٹس کے نام سے مختلف اسٹف بھی ہیں جس کے ذریعے آپ خبریں، موسم کا حال، اپنے جی میل اکاؤنٹ کی ای میلز، اپنے بک مارکس، کھیلوں کا حال، گیمز اور دوسری کئی چیزوں سے باخبر رہ سکتے ہیں۔ اس کے بنانے کے لیے آپ کو کسی نئے اکاؤنٹ کی بھی ضرورت نہیں ، اگر آپ نے جی میل اکاؤنٹ بنا لیا ہے، تو آپ گوگل پرسنلائزڈ استعمال کر سکتے ہیں۔اس کے لیے آپ اس سائٹ پر لاگ ان ہوں
www.google.com/ig
یہاں
Make Own
کا آپشن کلک کریں اورگوگل کا منفرد لُک اپنائیں۔
اس میں موجود
Add stuff
کے آپشن میں ویجٹس کے نام سے کئی مختلف اسٹف بھی موجود ہیں۔
تازہ ترین خبر اس کے متعلق یہ ہے کہ اب اس میں تھیمز کا ایک نیا فیچر شامل کیا گیا ہے،اپنی من پسند تھیم منتخب کر کے اپلائی کریں۔ اس میں بیچ نامی تھیم بھی شامل ہے جو دن کے اوقات کے مطابق بدلتی رہتی ہے۔ ابھی ٹرائی کیجیے۔

0 comments: