میسنجر

Tuesday, April 21, 2009




انٹر نیٹ میسنجر ہزاروں میل کے فاصلہ پر بیٹھے لوگوں سے باتیں کرنے کا ایک منفرد ذریعہ ہے۔اور تقریباً دنیا کے تمام بڑے ای میل پروائڈرز اداروں نے اپنے میسنجر بنالئے ہیں جن میں ایم ایس این، یاہو، آئی سی کیو ، اے او ایل، جی میل اور اے آئی ایمزیادہ مشہور ہیں۔



میسنجر استعمال کرتے ہوئے اکثر اُن افراد کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جن کے پاس ایک سے زیادہ ای میل اکاؤنٹ ہوں ایسے میں اُنہیں کئی میسنجر ایک ساتھ کھولنے پڑتے ہیں۔ اس مسئلہ کے حل کے لئے کچھ سافٹ وئیر اداروں نے ایسے میسنجرز بنائے ہیں جن کے ذریعہ آپ بیک وقت ایم ایس این، یاہو، جی میل، اے او ایل، اے آئی ایماورآئی سی کیو وغیرہ سے کنیکٹConnect رہ سکتے ہیں ان میں سے چند میسنجرجو بالکل مفت ہیں یہ ہیں ۔



ایسے میسنجر جو آپ کو بیک وقت ایم ایس این، یاہو،آئی سی کیو، آسکر(آئی سی کیو پروٹوکول)، اے آئی ایم، جابراور اے او ایل سے کنیکٹ رکھتے ہیں ان میں ٹریلین بیسک ، کمپلیٹ میسنجر ، یونیورسل میسنجر پلس، کیوٹ میسنجر، زینگو، آئی ایم اسنف، سنڈریکون اور پال ٹاک وغیرہ شامل ہیں اس کے علاوہ ویپین ویپین ایسا میسنجرہے جو ایم ایس این، یاہو،آئی سی کیو اور اے او ایل کے ساتھ گوگل ٹاک یعنی جی میل، کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔




















0 comments: