گوگل ڈیسک ٹاپ

Tuesday, April 21, 2009

انٹرنیٹ کے مقبول ترین سرچ انجن گوگل کے ذریعہ اب آپ اپنے ذاتی کمپیوٹر کی سرچنگ بھی کرسکتے ہیں اس کے لیے گوگل نے ایک پروگرام Google Desktopجاری کیا ہے۔اس نئے سافٹ ویئر کی مدد سے کمپیوٹر کی ہارڈ ڈرائیو سرچ کی جا سکتی ہے تاہم گوگل کمپنی آپ کی ہارڈ ڈرائیو میں محفوظ مواد تک رسائی حاصل نہیں کر سکے گی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ نیا پروگرام گوگل کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
http://desktop.google.com
گوگل ڈیسک ٹاپ انسٹال ہونے کے بعد اپنے کمپیوٹر کو تھوڑی دیر خالی چھوڑ دیں تاکہ یہ اپنا ڈیٹا بیس بنا لے، اس کے مکمل ہوتے ہی آپ کے انٹرنیٹ ایکسپلورر میں گوگل کا ایک نیا روپ آجائے گا جس میں ایک نیا آپشن بھی نظر آئے گا۔
گوگل ڈیسک ٹاپ کی مدد سے آپ اپنے کمپیوٹر پر موجود ورڈ، ایکسل، پاورپوائنٹ، نوٹ پیڈ اور ایکروبیٹ ریڈر جیسے پروگراموں کے ڈوکیومنٹس اور تصاویر کی فائلیں اور مائیکروسافٹ آؤٹ ل٘ک یا مائیکروسافٹ ایکسپریس سے ای میل پیغامات بھی ڈھونڈ سکتے ہیں۔اس کے علاوہ اس سافٹ ویئر سے انٹرنیٹ ایکسپلورر سے کھولے گئے ویب صفحات اس کے اسکرین ویو کے ساتھ اور چیٹنگ یا انسٹنٹ مسینجرکے پیغامات بھی سرچ کیے جاسکتے ہیں۔

0 comments: