گوگل قسط 1

Sunday, March 22, 2009



قسط 1

آج سے دس برس قبل کیلی فورنیا کی سٹین فورڈ یونی ورسٹی کے دو 24 سالہ طالبِ علموں لیری پیج اور سرجے برن نے ایک ویب سائٹ کا نام رجسٹر کروایا، جس کا نام تھا گوگل ڈاٹ کام۔ اور یہ لمحہ کمپیوٹر کی تاریخ میں سنگِ میل بن گیا۔

ان دو طالب علموں کے نام تھے لیری پیج اور سرجے برن. مزے کی بات یہ ہے کہ ان دونوں نے اس ویب سائٹ پر کام ایک گیراج میں بیٹھ کر شروع کیا تھا.

ان دونوں نے گوگل لفظ ریاضی کی ایک اصطلاح گوگول (Googol) سے لیا جو ایک اتنی بڑی رقم ہے جس میں ایک لکھنے کے بعد ایک سو صفر لگانے پڑتے ہیں۔

گوگل نے دس برسوں میں بہت ترقی کی ہے۔ اس وقت گوگل نہ صرف سرچ انجن پر کام کر رہا ہے بلکہ تصاویر، وڈیوز ، ایڈورٹائزمنٹ، ویب ماسٹر ٹولز، سافٹ وئیرز خبریں ،ای میلیں، نقشے،کتابیں ، اور دوسری اشیا موجود ہیں۔اوردن بدن گوگل ترقی کی منازل طے کر رہا ہے.

جب ان دونوں نے کام شروع کیا تو اس زمانے میں کئی سرچ انجن موجود تھے، جیسے یاہو، اکسائٹ، الٹا وسٹا، ایم ایس این، یاہو اس وقت عروج پر تھی لیکن گوگل نے اپنی تیزرفتاری، سادگی سے باقی سرچ انجن کو مات دیدی۔ اس وقت دنیا بھر میں روزانہ 50 کروڑ لوگ گوگل استعمال کرتے ہیں۔

گوگل اس وقت ان پراجیکٹس پر کام کررہا ہے جو کامیابی سے چل رہے ہیں.

1. گوگل مختلف ویب سائٹس کی اپنے سرچ انجن اور دوسری ویب سائٹس پر ایڈوٹائزمنٹ کروارہا ہے.
2. دوہزار چھ میں گوگل نے یوٹیوب کو ڈیڑھ ارب ڈالر میں خرید لیا، جس سے دنیا کی سب سے مقبول ویڈیو کی ویب سائٹ کا مالک بن گیا.
3۔ گوگل نے یاہو اور ہاٹ میل کے مقابلے میں صارفین کے لئے ایک ای میل کی ویب سائٹ بناڈالی جسے جی میل کے نام سے پکارا جاتا ہے.
4. گوگل نے ایم ایس این مسنجر اور یاہو مسنجر کے مقابلے میں اپنا مسنجر شروع کردیا جس کا نام گوگل ٹاک ہے جو ان دونوں کے مقابلے میں قدرے آسان اور سادہ ہے.
5. گوگل نے ایک اور سروس گوگل میپس کے نام سے شروع کر ڈالی جس کی مدد سے آپ اپنے علاقے، گھر یا شہر کا نظارہ دیکھ سکتے ہیں.
6. گوگل کے پاس خبروں کی ویب سائٹ بھی ہے.
7. گوگل نے ویب سائٹس کی ترقی کے لئے مختلف ٹولز بنائے جنہیں ویب ماسٹر ٹول کے نام سے پکارا جاتا ہے.

اس کے علاوہ بھی گوگل کے پاس بہت کچھ ہے. جن میں دنیا بھر کے نقشوں پر مشتمل ویب سائٹ، خبریں تلاش کرنے کا مرکز، گوگل ورڈ، گوگل سپریڈ شیٹ، تصویرں ایڈ ٹ کرنےکا پروگرام پکاسا، کیلنڈر وغیرہ

اس سائٹ پر گوگل گائیڈ کے سیکشن میں ہم گوگل کے سرچنگ ٹپس اور گوگل کے دیگر سافٹ وئیر کے بارے میں معلومات پیش کریں گے

0 comments: