گُوگل قسط 9

Tuesday, March 24, 2009


گُوگل سرچنگ آپشن۔ قسط 9
گوگل میں آپ نے تین آپشن ضرور دیکھے ہوں گے: ایڈوانس سرچ، ریفرینس اور لینگویج ٹول.....آئیے! پہلے ایڈوانس سرچ پر کلک کریں:
ایڈوانس سرچ کا پہلا حصّہ آپ کے منتخب الفاظ کے متعلق ہے۔ پہلی لائن عمومی سرچ کے لیے مثلاً لفظ گوگل سرچ کرناہے ، دوسری لائن پورے جملہ کے لیے جو رزلٹ میں یقینی طور پر ہو، تیسری لائن میں ایک جیسے مترادف الفاظ لکھیں جیسے ٹیوےئریل، گائیڈ وغیرہ، چوتھی لائن اُن الفاظ کے لیے جو.قطعی درکار نہ ہوں.....
دوسرا حصّہ آپ کے منتخب فارمیٹ، زبان، تاریخ اور ڈومین کے لیے مخصوص ہے ۔
پہلا آپشن آپ کی مطلوبہ زبان کے متعلق ہے مثلاً
دوسرا آپشن آپ کے مطلوبہ فارمیٹ کے متعلق ہے مثلاً
تیسرا آپشن آپ کی مطلوبہ دورانیہ کے متعلق ہے مثلاً
چوتھا آپشن آپ کی مطلوبہ رینج کے متعلق ہے مثلاً
پانچواںآپشن آپکے رزلٹ کی مطلوبہ جگہ کے متعلق ہے مثلاً
چھٹا آپشن آپ کی مطلوبہ ویب سائٹ کے متعلق ہے مثلاً
ساتواں آپشن آپ کو محفوظ رزلٹ فراہم کرنے کے متعلق ہے مثلاً
ایڈوانس سرچ کے بعد گوگل کا دوسرا آپشن ’’پریفرینس‘‘ ہے .....
پریفرنس میں آپ گوگل کا انٹرفیس اپنی مرضی سے تبدیل کرسکتے ہیں ۔
پریفرنس کا پہلا آپشن انٹرفیس کی لینگویج کے متعلق ہے کہ آپ گوگل کس زبان میں استعمال کرنا چاہتے ہیں، مثلاً اگر آپ نے فرنچ زبان کا آپشن چُنا تو آپ کی اسکرین پر گوگل کا انٹرفیس یوں نظر آئے گا۔
پریفرنس کا دوسرا آپشن سرچنگ کی لینگویج کے متعلق ہے کہ آپ مطلوبہ نتائج مزید کس زبان میں دیکھنا چاہتے ہیں۔
پریفرنس کا اگلا آپشن محتاط اور محفوظ سرچنگ سے متعلق ہے جس کے ذریعہ آپ گوگل پر غیر ضروری اور فضول نتائج سے محفوظ رہیں گے۔
پریفرنس کا چوتھا آپشن سرچنگ کی تعداد کے معلق ہے کہ آپ اپنے مطلوبہ نتائج کو فی صفحہ تقریباً کتنی تعداد میں دیکھنا چاہتے ہیں۔
پریفرینس کا اگلا آپشن براؤزر کے معلق ہے کہ آپ اپنے مطلوبہ نتائج کو ایک ہی صفحہ پر دیکھنا چاہتے ہیں یا ہر بار ایک نئی ونڈوز میں نتائج چاہتے ہیں۔
پریفرنس کے تمام آپشن کو مستقل طور پر محفوظ رکھنے کے لیے گوگل پریفرینس کے آخری آپشن پر کلک کریں۔
ایڈوانس سرچ اور پریفرینس کے بعد گوگل کا تیسرا آپشن ’’لینگویج ٹول‘‘ ہے .....
لینگویج ٹول میں آپ کسی بھی ملک یا زبان میں سرچنگ کرسکتے ہیں ۔
لینگویج ٹول کا پہلا سیکشن اسی کے متعلق ہے کہ آپ اپنے مطلوبہ نتائج کس زبان میں اور کس ملک کی سائٹ پر دیکھنا چاہتے ہیں۔
لینگویج ٹول کا اگلا سیکشن ترجمہ سے متعلق ہے۔ جس میں آپ انگریزی، فرنچ، جرمن، اٹالین، اسپینش، جاپانی، پرتگالی ، کوریائی، چینی اور عربی زبان میں ترجمہ کرسکتے ہیں۔ گوگل سے کسی زبان میں سرچنگ کے دوران بھی ٹرانسلیشن کا ایک آپشن آتا ہے۔
لینگویج ٹول میں کسی بھی ملک اور زبان کے گوگل انٹرفیس پیج پر جانے کے لیے لنکس موجود ہیں جس میں آپ اپنی مطلوبہ زبان یا ملک منتخب کرسکتے ہیں۔

0 comments: