اوپن سورس

Saturday, May 23, 2009

اوپن سورس کا ذکر کمپیوٹر استعمال کرنے والوں کے لیے نیانہیں۔ اوپن سورس کا مطلب ہے سافٹ وئیر کو اس طرح فراہم کرنا کہ مصارف کو اسے استعمال کرنے اور تقسیم کرنے کی آزادی ہو، خواہ اس کے لیے اس سے معاوضہ لیا جائے یا نہ لیا جائے۔

اوپن سورس کی تحریک اس لیے شروع ہوئی تاکہ علمی حقوق کے غیر منصفانہ استعمال کی روک تھام کی جاسکے۔ اوپن سورس کے حامیوں کا کہنا ہے کہ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ چند لوگ ایک چیز بناکر اس پر اُجارہ دار بن بیٹھیں۔ لہٰذا، اوپن سورس کے تحت ہر سافٹ وئیر اور اس کا ’’سورس کوڈ‘‘ پوری انسانیت کی میراث ہے۔ نہ کہ کسی مخصوص کمپنی یا اشخاص کی۔

ہمارا یہ حال ہے کہ جب کمپیوٹر کی بات ہو تو جو چیز سب سے پہلے ہمارے ذہنوں میں آتی ہے وہ ہے مائیکروسافٹ اور اس کا آپریٹنگ سسٹم، یعنی ونڈوز ۔ اس سے ہٹ کر اضافی سافٹ وئیر پر نظر ڈالیں، جن تک ہمار ی رسائی ہوجاتی ہے، تو وہ مقبول عام ایڈوب فوٹو شاپ ، کورل ڈرا اور انہی جیسے دیگر ایپلی کیشن سافٹ وئیر ہیں جو چوری شدہ ہیں اور تیس روپے کی سی ڈی پر بہ آسانی دستیاب ہیں۔

اوپن سورس کی صورت میں ہمارے پاس اس کا ایک حل موجود ہے تو ہم چوری شدہ سافٹ وئیر ہی کو کیوں ترجیح دیتے ہیں؟اوپن سورس کے تحت جاری ہونے والے پروگرام کسی بھی طرح خریدے جانے والے پروگراموں سے کم نہیں تو پھر ہم کیوں نہ ایک اچھی چیز کی طرف قدم بڑھائیں۔انٹر نیٹ پر اس وقت ہزاروں ایسے سافٹ وئیر دستیاب ہیں جو اوپن سورس اجازت ناموں کے تحت جاری کیے گئے ہیں۔ جنہیں آپ باآسانی ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

٭.... مائیکرو سافٹ ورڈ کا متبادل Abi Word

www.abiword.org/download/


٭....نوٹ پیڈ کا متبادل Notepad++

Notepad-plus.sourceforge.net/uk/download.php

٭....آؤٹ لک کا متبادل thunderbird2

www.mozila.com/en-us/thunderbird/

٭....ایم ایس این میسنجر کا متبادل amsn

www.amsn-project.net/download.php

٭....انسٹنٹ میسنجر کا متبادل Pidgin

www.pidgin.im/download


٭....پینٹ شاپ کا متبادل Pain.net

www.getpaint.net./download

٭....ایڈوب فوٹو شاپ کا مبتادلGimp

www.gimp.org

٭....ایڈوب آڈیشن کا متبادل Audacity

www.audacity-sourceforge.net/downloads

٭....ایڈوب السٹریٹر، کورل ڈرا، فری ہینڈ کا متبادل Tinkscape

www.inkscape.org/download/?lang=en

٭....مایا اور 3Dاسٹوڈیو میکس کا متبادل Blender

www.blender.org

٭....وِن زب، پاور آکائیور کا متبادل 7zip

downloads.sourceforge.net/sevenzip/72442.exe

٭....ایڈوب ایکروبیٹ ریڈر کا متبادل Foxit reader

ww.foxitsoftware.com

٭....ڈاؤن لوڈ مینیجر کا متبادل Azureus

azureus.sonrceforge.net/download.php

٭....ونڈو میڈیا پلیئر کا متبادل XM play

www.un4seen.com/xmplay.html

0 comments: