Showing posts with label google. Show all posts
Showing posts with label google. Show all posts

گُوگل قسط 9

Tuesday, March 24, 2009


گُوگل سرچنگ آپشن۔ قسط 9
گوگل میں آپ نے تین آپشن ضرور دیکھے ہوں گے: ایڈوانس سرچ، ریفرینس اور لینگویج ٹول.....آئیے! پہلے ایڈوانس سرچ پر کلک کریں:
ایڈوانس سرچ کا پہلا حصّہ آپ کے منتخب الفاظ کے متعلق ہے۔ پہلی لائن عمومی سرچ کے لیے مثلاً لفظ گوگل سرچ کرناہے ، دوسری لائن پورے جملہ کے لیے جو رزلٹ میں یقینی طور پر ہو، تیسری لائن میں ایک جیسے مترادف الفاظ لکھیں جیسے ٹیوےئریل، گائیڈ وغیرہ، چوتھی لائن اُن الفاظ کے لیے جو.قطعی درکار نہ ہوں.....
دوسرا حصّہ آپ کے منتخب فارمیٹ، زبان، تاریخ اور ڈومین کے لیے مخصوص ہے ۔
پہلا آپشن آپ کی مطلوبہ زبان کے متعلق ہے مثلاً
دوسرا آپشن آپ کے مطلوبہ فارمیٹ کے متعلق ہے مثلاً
تیسرا آپشن آپ کی مطلوبہ دورانیہ کے متعلق ہے مثلاً
چوتھا آپشن آپ کی مطلوبہ رینج کے متعلق ہے مثلاً
پانچواںآپشن آپکے رزلٹ کی مطلوبہ جگہ کے متعلق ہے مثلاً
چھٹا آپشن آپ کی مطلوبہ ویب سائٹ کے متعلق ہے مثلاً
ساتواں آپشن آپ کو محفوظ رزلٹ فراہم کرنے کے متعلق ہے مثلاً
ایڈوانس سرچ کے بعد گوگل کا دوسرا آپشن ’’پریفرینس‘‘ ہے .....
پریفرنس میں آپ گوگل کا انٹرفیس اپنی مرضی سے تبدیل کرسکتے ہیں ۔
پریفرنس کا پہلا آپشن انٹرفیس کی لینگویج کے متعلق ہے کہ آپ گوگل کس زبان میں استعمال کرنا چاہتے ہیں، مثلاً اگر آپ نے فرنچ زبان کا آپشن چُنا تو آپ کی اسکرین پر گوگل کا انٹرفیس یوں نظر آئے گا۔
پریفرنس کا دوسرا آپشن سرچنگ کی لینگویج کے متعلق ہے کہ آپ مطلوبہ نتائج مزید کس زبان میں دیکھنا چاہتے ہیں۔
پریفرنس کا اگلا آپشن محتاط اور محفوظ سرچنگ سے متعلق ہے جس کے ذریعہ آپ گوگل پر غیر ضروری اور فضول نتائج سے محفوظ رہیں گے۔
پریفرنس کا چوتھا آپشن سرچنگ کی تعداد کے معلق ہے کہ آپ اپنے مطلوبہ نتائج کو فی صفحہ تقریباً کتنی تعداد میں دیکھنا چاہتے ہیں۔
پریفرینس کا اگلا آپشن براؤزر کے معلق ہے کہ آپ اپنے مطلوبہ نتائج کو ایک ہی صفحہ پر دیکھنا چاہتے ہیں یا ہر بار ایک نئی ونڈوز میں نتائج چاہتے ہیں۔
پریفرنس کے تمام آپشن کو مستقل طور پر محفوظ رکھنے کے لیے گوگل پریفرینس کے آخری آپشن پر کلک کریں۔
ایڈوانس سرچ اور پریفرینس کے بعد گوگل کا تیسرا آپشن ’’لینگویج ٹول‘‘ ہے .....
لینگویج ٹول میں آپ کسی بھی ملک یا زبان میں سرچنگ کرسکتے ہیں ۔
لینگویج ٹول کا پہلا سیکشن اسی کے متعلق ہے کہ آپ اپنے مطلوبہ نتائج کس زبان میں اور کس ملک کی سائٹ پر دیکھنا چاہتے ہیں۔
لینگویج ٹول کا اگلا سیکشن ترجمہ سے متعلق ہے۔ جس میں آپ انگریزی، فرنچ، جرمن، اٹالین، اسپینش، جاپانی، پرتگالی ، کوریائی، چینی اور عربی زبان میں ترجمہ کرسکتے ہیں۔ گوگل سے کسی زبان میں سرچنگ کے دوران بھی ٹرانسلیشن کا ایک آپشن آتا ہے۔
لینگویج ٹول میں کسی بھی ملک اور زبان کے گوگل انٹرفیس پیج پر جانے کے لیے لنکس موجود ہیں جس میں آپ اپنی مطلوبہ زبان یا ملک منتخب کرسکتے ہیں۔

گُوگل قسط 8


گُوگل سے ڈوکیومنٹ ڈاؤن لوڈ سرچنگ۔ قسط 8
گوگل میں ویب پیجز کے علاوہ کتابیں، ڈوکیومنٹس، پریزینٹیشن اور فائلز سرچ کرنا بھی بہت آسان ہے۔بس اپنے مطلوبہ لفظ کے بعد مندرجہ ذیل کوڈ لکھیں
filetype:
کوڈ کے بعد اپنے مطلوبہ ایکسٹینشن کا حوالہ دے دیں مثلاً
ورڈ ڈوکیومنٹس: doc
ایکروبیٹ ریڈر: pdf
ایکسل: xls
رِچ ٹیکسٹ: rtf
پوسٹ اسکرپٹ: ps
پاور پوائنٹ: ppt
فلیش: swf
ٹیکسٹ فائل: txt, ans
زِپ: zip, rar
ایکس کیوٹ: exe
لوٹس ورڈ: lwp
میک رائٹ: mw
مائیکروسافٹ ورک: wks, wps, wdb
مائیکروسافٹ رائٹ: wri
مائیکروسافٹ ریڈر: lit
پام ریڈر pdb, prc
راکٹ ریڈر: rb
لوٹس:1-2-3 wk1, wk2, wk3, wk4, wk5, wki, wks, wku
اِن پیج اردو: inp
کورل ڈرا: cdr
فوٹوشاپ psd
تھری ڈی میکس max
رئیل پلئیر rm
میڈیا پلئیر mp3
ان ڈوکیومنٹ کو آپ رائٹ کلک سے ڈاؤن لوڈز بھی کر سکتے ہیں

گُوگل قسط 7


گُوگل سے نیوز سرچنگ۔ قسط 7

گوگل نیوز پر سرچنگ کرتے ہوئے اکثر پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جب گوگل آپ کی سرچنگ پر ڈھیروں رزلٹ دکھادیتا ہے، اور آپ کو اپنی مطلوبہ نیوز ڈھونڈنے میں کافی وقت لگ جاتا ہے۔
location:
اس کوڈ کے ذریعہ آپ اپنی مطلوبہ نیوز کو کسی بھی مخصوص مقام،شہر یا ملک کے اخبارمیں پڑھ سکتے ہیں،مثال کے طور پر
source:
اس کوڈ کے استعمال سے گوگل صرف وہ رزلٹ پیش کرے گا جو آپ کے مطلوبہ اخبار، میگزین یا نیوز چینل سے ہی مختص ہوں۔ مثلاًٹائم میگزین، نیویارک ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ وغیرہ

گُوگل قسط 6


گُوگل کی کوڈز سرچنگ۔ قسط 6
گوگل سے بہترین سرچنگ کے لئے گوگل نے کچھ Syntaxes کوڈز بنائے ہیں جس کے ذریعہ آپ نتیجہ خیز نتائج حاصل کرسکتے ہیں۔
intitle:
اس کوڈ کے استعمال سے گوگل آپ کے مطلوبہ لفظ کے متعلق صرف وہی رزلٹ دکھائے گا جو صرف ویب پیج یا فائل کے ٹائٹل پر موجود ہوگا مثال کے طور پر:
inurl:
اس کوڈ کے ذریعہ گوگل صرف وہی نتائج ظاہر کرے گا جس میں آپ کا لکھا گیا لفظ کسی URL یعنی ویب ایڈریس یا کسی فائل نیم میں شامل ہو مثلاً:
inanchor:
اس کوڈ کی مدد سے آپ اپنے مطلوبہ الفاظ کے متعلق صرف وہی نتائج حاصل کرسکتے ہیں جو کہ کسی سائٹ کے لنک میں موجود ہوں اور جسے کسی سائٹ میں بطور لنک رکھا گیا ہے۔
intext:
یہ کوڈ ایسے رزلٹ دیتا ہے جو اوپر دئیے گئے تمام کوڈ کے رزلٹ کے بغیر ہو، یعنی آپ کے مطلوبہ لفظ کے متعلق ایسے نتائج جو نہ تو کسی لنک میں، نا ہی ویب ایڈریس میں اور نا ہی ٹائٹل میں ہوں بلکہ صرف ویب سائٹ کے ٹیکسٹ میں پائے جائیں۔
اگر ایک سے زائد الفاظ ہوں تو allintitle:، allinurl:، allinanchor: اورallintext: کے کوڈز استعمال کریں

کچھ مزید کوڈز
site:
اس کوڈ کے استعمال سے گوگل آپ کو صرف وہی رزلٹ دکھائے گا جو آپ کی مطلوبہ ویب سائٹ پر موجود ہومثلاً‘
اس کوڈ کا استعمال آپ صرف ڈومین نیم کے ذریعہ بھی کرسکتے ہیں مثلاً ایجوکیشن کی تمام سائٹس پر ایڈمیشن کے لنک:
link:
اس کوڈ کے ذریعہ گوگل آپ کی مطلوبہ ویب سائٹ یا ویب پیج کو پوائنٹ کرنے والے تمام لنکس ظاہر کردیتا ہے مثلاً:
related:
اس کوڈ کی مدد سے آپ اپنی مطلوبہ سائٹ سے ملتی جلتی سائٹ کے نتائج حاصل کرسکتے ہیں مثال کے طور پر آ پ کو ڈاؤن لوڈنگ کی سائٹ بہت پسند ہے اور آپ اس سے ملتی جلتی ڈاؤن لوڈنگ کی دوسری سائٹ چاہتے ہیں تو اس کوڈ استعمال کریں۔
related:en.wikipedia.org
info:
اس کوڈ کے استعمال سے گوگل آپ کو کسی بھی ویب سائٹ کے متعلق مختصر معلومات دے گامثلاً
Wikipedia, the free encyclopedia
26 Feb 2009 ... Free volunteer-edited encyclopedia with over 2.1 million articles.en.wikipedia.org/
Cache:
گوگل سے سرچنگ کرتے ہوئے یا براؤزنگ کرتے ہوئے کبھی نہ کبھی ایسا موقع آتا ہے جب آپ کی مطلوبہ سائٹ یا ویب پیج جو پہلے موجود تھا ڈیلیٹ ہو چکا ہوتاہے اور یہ پیج دکھائی دیتا ہے۔
فکر نہ کریں، اپنی مطلوبہ سائٹ کے ساتھ کوڈ لکھیں
یا پھر گوگل کے سرچ کیے ہوئے پیج پر موجود کیشے کا آپشن کلک کردیں
گوگل اپنے کیشے میں تلاش کرکے آپ کی مطلوبہ سائٹ کا ڈیلیٹ ہونے سے پیشتر کا پیج دکھا دے گا

گُوگل قسط 5


گُوگل سے اسپیشل سرچنگ۔ قسط 5
گوگل میں کچھ اسپیشل سرچنگ کے آپشن بھی ہوتے ہیں جس کے ذریعہ آپ اسٹاک ایکسچینج، فلائٹ، کار، پیکیج، آئی ڈی اور مریضوں تک کی تلاش کرسکتے ہیں مگر یہ سہولت صرف امریکہ اور دیگر یورپی ممالک کے لئے ہی مختص ہے
آپ گوگل سے ایڈریس، فون نمبر اور نقشے بھی سرچ کر سکتے ہیں مگر یہ سہولت صرف امریکہ کے لئے دی گئی ہے مثلاً

گُوگل قسط 4


گُوگل سے مطلوبہ الفاظ کی سرچنگ ۔ قسط 4
+
جس طرح گوگل میں منفی کا استعمال غیرمطلوبہ عنوان سے احتیاط کے لئے ہے اسی طرح مثبت کا استعمال مطلوبہ الفاظ کی اضافی خصوصیت کے اندراج کے لئے ہے مثلاً:
آپ + کا استعمال ایسی شے کے لئے بھی کرسکتے ہیں جو کئی حصوں پر مشتمل ہو یا کسی نام کی خصوصیت سے بھی مثلاً.....
OR
ایک سے زیادہ مطلوبہ الفاظ کو الگ الگ سرچ کر نے کے لئے اُن کے درمیان یہ لفظ لکھیں مثلاً:

جن الفاظ کی اسپیلنگ معلوم نہ ہو تو بھی سے سرچنگ کریں:
~
آپ گوگل سے کسی سافٹ وئیر کے مختلف ٹیوٹیریل، گائیڈز، ٹپس اور ٹرکس معلوم کرنا چاہتے ہیں تو ~ کا استعمال کریں مثلاً:

..
اگر آپ گوگل پر اپنی مطلوبہ قیمت پر خریداری کرنا چاہتے ہیں تو اپنی مطلوبہ قیمتوں کے درمیان .. (دو ڈاٹ ) کا اضافہ کردیں جیسے کہ:

دو ڈاٹ سے کسی تاریخی واقعہ یا کسی دور کے متعلق سرچ بھی کیاجاسکتا ہے مثلاً:
*
کسی شخصیت کا پورا نام، کوئی واقعہ کی تاریخ یا پورا قول ذہن میں نہیں آرہا ہو تو * کا نشان آپ کو مطلوبہ نتائج تک پہچانے میں مدد کرے گا بس جو لفظ ذہن میں نہیں آرہا ہو اُس کی جگہ * لکھ دیں گوگل اُسے خود تلاش کرلے گا.....

کسی واقعہ کی کنفرم تاریخ معلوم کرنے کے لئے بھی *مدد کرتا ہے :

گُوگل قسط 3




گُوگل سے ریاضی کی مشقیں۔ قسط 3


گوگل کے ذریعہ آپ ریاضی کی مشقیں بھی حل کرسکتے ہیں مثلاً


(31 * 7) + (30 * 4) + 28 = 365

گوگل میں -منفی ، + مثبت ، *ضرب ، /تقسیم اور%فیصد کے لئے استعمال کیا جائے۔

اور^اور **کا استعمال کسی عدد کی پاور کے لئے مثلاً 410 کے لئے 4^10

اس کے علاوہ مزید مشکل حسابی سوالات اور کلیہ بھی اس طرح لکھیں

کسی چیز کا پرسنٹیج نکالنا
کوسین اور پائی کے کلیہ
کلومیٹر ، میل، فٹ کنورٹ کرنا
حساب اور فزکس کے کئی فارمولے بھی اس طرح حل کئے جاسکتے ہیں مثلاً

زمین یا کسی سیارے کانصف قطر معلوم کرنا
r_earth, r_moon, r_mars

زمین یا کسی سیارے کی کمیت معلوم کرنا
m_earth, m_sun, m_pluto

آسٹرانومیکل یونٹ کو روشنی کی رفتار سے تقسیم کرنا
1 AU/c

100ایٹمی کمیت کا وزن معلوم کرنا
100 amu

میگا واٹ کو میٹر فی سیکنڈ سے تقسیم کرنا
1.21 MW / 88 mph

نیوٹن کے قانون تجاذب سے زمین کی کمیت ضرب دینا
G * m_earth

پونڈ کو کلو گرام میں کنورٹ کرنا
130 lbs in kg

آسٹریلین ڈالر کو امریکی ڈالر میں کنورٹ کرنا
100 AUD in USD

1426سال میں کتنے سیکنڈ ہوتے ہیں
1426 year in s

184کے عدد کو رومن گنتی میں لکھنا
184 in roman

گُوگل قسط 2

گُوگل سے آسان اور نتیجہ خیزسرچنگ۔ قسط 2

گوگل ڈاٹ کام انٹرنیٹ کا سب سے مقبول، وسیع اور تیز رفتار سرچ انجن ہے۔ جس سے سرچنگ کرنا بہت ہی آسان ہے۔ لیکن ہم آپ کو ایسے ٹپس اور ٹرکس بتائیں گے ، جس سے آپ زیادہ بہتر اور بآسانی نتائج حاصل کرسکتے ہیں۔

’’ ‘‘
اکثر گوگل پر ایک سے زیادہ الفاظ سرچ کئے جاتے ہیں تو ہمیں مطلوبہ نتائج نہیں ملتے اور گوگل ایک ہی ویب پیج پر آنے والے ان الفاظ کا رزلٹ دکھا دیتا ہے مثلاً




Results about 461,000


اس مسئلہ کا حل یہ ہے کہ آپ نام، اقوال یا جملہ کو ’’ ‘‘میں لکھیں مثلاً

"Mohammad Imran Khan"
Results about 2,720


یا پھر


Define:
اگر آپ کسی لفظ یا اصطلاح کے معنی یا مفہوم جاننا چاہتے ہیں تو اس لفظ سے پہلے ڈیفائن لکھ دیں آپ کو مطلوبہ نتائج مل جائیں گے مثال کے طور پر

Define:Blog

Web definitions for blog

read, write, or edit a shared on-line journal
wordnet.princeton.edu/perl/webwn - Definition in context


-
ایک سے زائد معنی والے الفاظ کی سرچنگ کرتے ہوئے بھی پریشانی کا سامنا ہوتا ہے۔ مثلاً بیس کے کئی معنی ہیں عام کانٹے دار مچھلی، ترنج اور موسیقی کا سُر۔ اسی طرح بیٹ چمگادڑ کے علاوہ بلّے کو بھی کہاجاتاہے۔ کرکٹ ایک کھیل بھی ہے اور اس کے معنی جھینگر کے بھی ہیں..... اس کے لئے آپ مطلوبہ لفظ کے بعد منفی کا نشان لکھ کر وہ عنوان لکھیں جس موضوع پرآپ کو نتائج نہیں چاہئے مثلاً

Bass -music
یعنی بیس پر ایسے نتائج جو موسیقی سے متعلق نہ ہوں۔

Bat -Animal
یعنی بیٹ پر ایسے نتائج جو جانورچمگادڑ سے متعلق نہ ہوں ۔

گوگل قسط 1

Sunday, March 22, 2009



قسط 1

آج سے دس برس قبل کیلی فورنیا کی سٹین فورڈ یونی ورسٹی کے دو 24 سالہ طالبِ علموں لیری پیج اور سرجے برن نے ایک ویب سائٹ کا نام رجسٹر کروایا، جس کا نام تھا گوگل ڈاٹ کام۔ اور یہ لمحہ کمپیوٹر کی تاریخ میں سنگِ میل بن گیا۔

ان دو طالب علموں کے نام تھے لیری پیج اور سرجے برن. مزے کی بات یہ ہے کہ ان دونوں نے اس ویب سائٹ پر کام ایک گیراج میں بیٹھ کر شروع کیا تھا.

ان دونوں نے گوگل لفظ ریاضی کی ایک اصطلاح گوگول (Googol) سے لیا جو ایک اتنی بڑی رقم ہے جس میں ایک لکھنے کے بعد ایک سو صفر لگانے پڑتے ہیں۔

گوگل نے دس برسوں میں بہت ترقی کی ہے۔ اس وقت گوگل نہ صرف سرچ انجن پر کام کر رہا ہے بلکہ تصاویر، وڈیوز ، ایڈورٹائزمنٹ، ویب ماسٹر ٹولز، سافٹ وئیرز خبریں ،ای میلیں، نقشے،کتابیں ، اور دوسری اشیا موجود ہیں۔اوردن بدن گوگل ترقی کی منازل طے کر رہا ہے.

جب ان دونوں نے کام شروع کیا تو اس زمانے میں کئی سرچ انجن موجود تھے، جیسے یاہو، اکسائٹ، الٹا وسٹا، ایم ایس این، یاہو اس وقت عروج پر تھی لیکن گوگل نے اپنی تیزرفتاری، سادگی سے باقی سرچ انجن کو مات دیدی۔ اس وقت دنیا بھر میں روزانہ 50 کروڑ لوگ گوگل استعمال کرتے ہیں۔

گوگل اس وقت ان پراجیکٹس پر کام کررہا ہے جو کامیابی سے چل رہے ہیں.

1. گوگل مختلف ویب سائٹس کی اپنے سرچ انجن اور دوسری ویب سائٹس پر ایڈوٹائزمنٹ کروارہا ہے.
2. دوہزار چھ میں گوگل نے یوٹیوب کو ڈیڑھ ارب ڈالر میں خرید لیا، جس سے دنیا کی سب سے مقبول ویڈیو کی ویب سائٹ کا مالک بن گیا.
3۔ گوگل نے یاہو اور ہاٹ میل کے مقابلے میں صارفین کے لئے ایک ای میل کی ویب سائٹ بناڈالی جسے جی میل کے نام سے پکارا جاتا ہے.
4. گوگل نے ایم ایس این مسنجر اور یاہو مسنجر کے مقابلے میں اپنا مسنجر شروع کردیا جس کا نام گوگل ٹاک ہے جو ان دونوں کے مقابلے میں قدرے آسان اور سادہ ہے.
5. گوگل نے ایک اور سروس گوگل میپس کے نام سے شروع کر ڈالی جس کی مدد سے آپ اپنے علاقے، گھر یا شہر کا نظارہ دیکھ سکتے ہیں.
6. گوگل کے پاس خبروں کی ویب سائٹ بھی ہے.
7. گوگل نے ویب سائٹس کی ترقی کے لئے مختلف ٹولز بنائے جنہیں ویب ماسٹر ٹول کے نام سے پکارا جاتا ہے.

اس کے علاوہ بھی گوگل کے پاس بہت کچھ ہے. جن میں دنیا بھر کے نقشوں پر مشتمل ویب سائٹ، خبریں تلاش کرنے کا مرکز، گوگل ورڈ، گوگل سپریڈ شیٹ، تصویرں ایڈ ٹ کرنےکا پروگرام پکاسا، کیلنڈر وغیرہ

اس سائٹ پر گوگل گائیڈ کے سیکشن میں ہم گوگل کے سرچنگ ٹپس اور گوگل کے دیگر سافٹ وئیر کے بارے میں معلومات پیش کریں گے