Showing posts with label book. Show all posts
Showing posts with label book. Show all posts

برین پوپ

Wednesday, April 22, 2009


یہ طلباء اور طالبات کے لئے مفید ویب سائٹ ہے۔ صحت، سائنس، حساب، انگلش اور سوشل اسٹڈیز کو سیکھنے اور سمجھنے کے لئے دلچسپ اور خوبصورت اینی میشن کے ذریعہ واضح کیا گیا ہے ۔

http://www.brainpop.com/

انسائیکلو پیڈیا


اگر آپ کو کسی بھی شخصیت، چیز یا کسی جگہ کے بارے میں معلومات درکار ہوں تو دنیا کی معروف انسائیکلوپیڈیاز سے جمع کی گئی معلومات کا خزانہ اس سائٹ پر آپ کو ملے گا۔


http://www.encyclopedia.com/

پروگرامرز ہیون


اس سائٹ پر پروگرامرز کے لئے بہترین مواد اکٹھا کیا گیا ہے،جس کی مدد سے آپ پروگرامنگ سے متعلق بے شمار کوڈز حاصل کرسکتے ہیں جو کہ بالکل فری ہیں۔ کٹیگری میں لاتعداد اقسام کے پروگرامز شامل ہیں مثلاً بیسک پروگرامنگ، جاوا، گیم ڈیولپمنٹ وغیرہ۔
ایسے اسٹوڈنٹ جو سافٹ وےئر، گرافک، گیمز یا ویب ڈیولپمنٹ سیکھ رہے ہیں یہاں سے بہترین اسکرپٹس، کوڈز اور ویب ٹولز ڈاؤن لوڈزکرسکتے ہیں۔ اس سائٹ پر
Languages، Web Development، Applications، Platforms
کے لنکس بھی موجودہیں۔ پروگرامرز کے لئے نت نئے آرٹیکلز، خبریں، میسج بورڈزکی بھی سہولت ہے۔ سائٹ ایڈریس ہے:


http://www.programmersheaven.com/

W3اسکول


یہ ویب سائٹ کمپیوٹر پروگرامرز اور ویب ڈیزائنرز کے لئے اسکول کی طرح جہاںHTML،XHTML،CSS، TCP/IP،XML،XSL،XSLT، XSL-FO، XPath،XQuery، XLink،DTD،Schema، XMLDOM،XForms،SOAP، WSDL،RDF،RSS، WAP، JavaScript،VBScript، AJAX،E4X،WML، SQL، ASP، ADO،PHP،.NET، DHTML،
SMIL،SVGاور Flash
کے علاوہ کئی ویب بلڈنگ ، ملٹی میڈیا اور پروگرامنگ کورس سیکھنے کے لئے
Tutorials
موجود ہیں۔

http://www.w3schools.com/

فری کمپیوٹر بُکس


اس سائٹ پر مفت کمپیوٹر بکس، ٹیوٹریل، لیکچر نوٹ اور میگزین دستیاب ہیں۔ کتابوں کی کیٹگری میں حساب، الجبرا، کمپیوٹر سائنس، الگورتھم، جاوا، گراف تھیوری، کمپیوٹر گرافکس، سافٹ وئیر انجینیرنگ، سیکیورٹی، ہارڈ وئیر، بیسک لینگویج، پروگرامنگ، ملٹی میڈیا، ویب پبلشنگ، اسپیشل ٹپس، لینکس، نیٹ ورکنگ، ڈیٹابیس، ڈاٹ نیٹ اور دیگر پروگرامنگ پر مفت کتابیں موجود ہیں۔ اس کے علاوہ اس سائٹ پر آئی ٹی ریفرنس، انٹرویوز اورٓئی ٹی جاب کے لنکس بھی موجود ہے۔سائٹ کا ایڈریس ہے:

http://freecomputerbooks.com/

فلیش قرآن


قرآن کے متعلق ویب سائٹس میں سے اکثر کا تعارف ہم پہلے دے چکے ہیں..... اب آپ لوگوں کی خدمت میں بہت ہی زبردست ویب سائٹ پیش خدمت ہے جس میں پورا قرآن فلیش پروگرام سے تیار کر کے خوبصورت انداز میں پیش کیا گیا ہے اوراس سائٹ پر آپ قرآن کے صفحات کو اس طرح پلٹا سکتے ہیں جیسے اصلی اوراق ہوں ۔



http://www.quranflash.com/

آئی ٹی بُکس


فری آئی ٹی بُکس انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلق کتب کی ایک بہترین اور مفید ویب سائٹ، جن میں آپ انفارمیشن ٹیکنالوجی، آرٹیفیشل انٹیلی جینس، ڈیٹابیس، ڈاٹ نیٹ، الیکٹرونکس، فلیش، ہیکنگ، جاوا، لیونکس، یونکس، نیٹِورکنگ، آفس، سسٹم ایڈمنسٹریشن، ویب ڈیزائننگ اور پروگرامنگ کے متعلق مختلف کتب بالکل مفت موجود ہیں۔ یہ تمام کتب پورٹ ایبل ڈوکیومنٹ یعنی پی ڈی ایف فارمیٹ میں موجود ہیں۔ جنہیں آپ بآسانی ڈاؤن لوڈ کرکے ایڈوب ایکروبیٹ ریڈر پر پڑھ سکتے ہیں۔

اردو کی برقی کتابیں

تحریری صورت میں اردو کی برقی کتابوں (ای بُکس) کی پہلی ویب لائبریری..... اس سائٹ پر مختلف آزاد اور اجازت شدہ کتابیں موجود ہیں جو تین سیکشن دین و مذہب ، ادب اور متفرقات پر مشتمل ہے۔ دین و مذہب میں قرآن، حدیث، سیرت النبی اور حمدونعت ۔ ادب کے سیکشن میں ناول، افسانے، تحقیق و تنقید، متفرقات نظم، کلاسیکی شاعری، جدید شاعری، ناول اورمزاح جبکہ متفرقات میںادبِ اطفال، تعلیم، تاریخ و جغرافیہ اور سیاست شامل ہے۔ ساتھ ہی زیرِ تکمیل کتابوں کی لسٹ بھی ہے جو عنقریب اس سائٹ پر موجود ہوں گی یہ تمام کتب یونی کوڈفارمیٹ میں ہیں۔ اس سائٹ کے دو ایڈریسز ہیں:


http://kitaben.ifastnet.com/


http://kitaben.4t.com/

این میگ


چین کے ادارے کی تیار کردہ اس ویب سائٹ پر دنیا بھر کے مشہور میگزین مفت حاصل کیے جاسکتے ہیں، اس سائٹ پر نیشنل جیوگرافک، بزنس ویک، سائنس، ریڈرز ڈائجسٹ، سائنٹفک امریکن، گلوبل فنانس، جین ڈیفنس ویکلی، یوایس نیوزاینڈ ورلڈ رپورٹ، ڈیجٹ، پی سی ورلڈ، کمپیوٹرگیمنگ، وومنز ڈے، سیونٹین، مینز ہیلتھ اور اسپورٹس نیوز مفت موجود ہیں، یہ تمام میگزین پورٹ ایبل ڈوکیومنٹ یعنی پی ڈی ایف فارمیٹ میں موجود ہیں۔ جنہیں آپ بآسانی ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

http://www.nmag.cn/

اردودوست

Tuesday, April 21, 2009


یہ سائٹ اُردو ادب کی کتابوں کی مختصراور مفت لائبریری ہے، جہاں پاکستان اور ہندوستان کے علاوہ دیگر کئی ممالک کے دانشوروں، ادیبوں اور شاعروں کے شاعرانہ کلام، حیات اور کارنامے، افسانے، ڈرامے، سفرنامے، خاکے، صحافتی ادب، ادب برائے اطفال اور ریسرچ پیپر بالکل مفت موجود ہیں، ساتھ ہی نیو ارائیول کے سیکشن میں نئی شامل ہونے والی کتابوں کے بھی لنک ہیں۔ یہ تمام کتب پورٹ ایبل ڈوکیومنٹ یعنی پی ڈی ایف اور ایگزی فارمیٹ میں موجود ہیں۔ جنہیں آپ بآسانی ڈاؤن لوڈ کرکے پڑھ سکتے ہیں۔

http://www.urdudost.com/library/default.html

صوفیانہ کلام


یہ سائٹ اکیڈمی آف پنجاب (نارتھ امریکہ) کی بنائی ہوئی ہے، یہ آرگنائزیشن دنیا بھر میں پنجاب کے کلچر، زبان اور ادب کے فروغ میں کوشاں ہے۔ اس سائٹ پر بابابلّھے شاہ، بابافریدگنج شکر، وارث شاہ، سلطان باہو، خواجہ غلام فرید، شاہ حسین، میاں محمداور سچل سرمست کے صوفیانہ کلام کے علاوہ پنجابی ادب پر مختلف کتابوں، مضامین اور شاعری کا مطالعہ کیا جاسکتا ہے۔ ساتھ ہی صوفیانہ کلام کا آڈیو اور ویڈیو فارمیٹ میں ڈاؤن لوڈ کا آپشن بھی موجودہے۔

http://www.apnaorg.com/

اردو لائبریری

اردو ہوم ڈاٹ کام نے اردو کی ترویج کے لئے یہ کتب خانہ بنایا ہے جہاں پر آپ کوبالکل مفت تقریباً تمام موضوعات پر مضامین ، کتابیں پڑھنے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کو ملیں گی،اس کے علاوہ اس کتب خانے میں آپ بڑی آسانی کے ساتھ اپنی کتب، مضامین یا مقالہ جات ارسال سکتے ہیں۔
اس سائٹ پر قرآن کریم، تفسیرابن کثیر، سیرتِ النبی، اسلامی مضامین، بہشتی زیور، تاریخ اردو ادب، مرزاغالب، علامہ محمد اقبال، ناصر کاظمی، منیر نیازی، فیض احمد فیض، اقبال عظیم، عباس تابش کے کلام کے علاوہ قدرت اللہ شہاب کی کتاب ماں جی، اردو کی آخری کتاب اور جنرل پرویز مشرف کی کتاب ان دی لائن آف فائر کے اُردو ترجمہ کا مطالعہ کیا جاسکتا ہے۔



http://urduhome.com/library/HomePage

لوک داستانیں


دنیا کے ہر خطہ، ہرملک اور ہر قوم میں کوئی نہ کوئی لوک داستان اور اساطیری کہانی پائی جاتی ہے جو کسی قصہ، گیت یا شاعری کی صورت میں سینہ بہ سینہ چلی آرہی ہوتی ہیں، اس ویب سائٹ پر دنیا بھر کی مشہور و معروف لوک داستانوں کو ایک جگہ جمع کیا گیا ہے ۔ ان میں الف لیلہ، الہ وین، علی بابا چالیس چور، سندباد، ایسپ کی کہانیاں، سنو وہائٹ، سلیپنگ بیوٹی، ایلس ان ونڈر لینڈ، پنچ تنتر، جٹاکا، جنوں اور پریوں کی داستانوں کے ساتھ ساتھ چین، جاپان، کوریا، فلپائن، جرمن، اٹلی، آئس لینڈاور ترکی وغیرہ کی لوک کہانیاں موجود ہیں


http://www.pitt.edu/~dash/folktexts.html

علامہ اقبال اردو سائبر لائبریری


اردو کتابوں کی اس سائبر لائبریری میں آپ شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی تمام اردو، عربی اور فارسی کتب بمعہ دیگر زبانوں میں تراجم کے اور علامہ اقبال کے متعلق لکھی گئیں دیگر کتب کے ساتھ ساتھ اسلام، قرآنیات، مطالعہ پاکستان، ناول، ڈرامہ، افسانوی ادب، اردو شاعری اور دیگر کئی موضوعات پر موجود ہزاروں کتب کی ورق گردانی کرسکتے ہیں.....اس سائٹ کے دو ایڈریس ہیں:


http://www.urducl.com/

http://www.iqbalcyberlibrary.net/

کتاب گھر مفت اردو کتابوں کا مرکز


کتاب گھر نام ہے اردو کتابوں کی سب سے بڑی اور مفت آن لائن لائبریری کا جسے اردوستان ڈاٹ کام نے بنایا ہے۔ کتاب گھر میں آپ اردو کی مطبوعہ اور غیر مطبوعہ ہر قسم کی کتابیں بالکل مفت پڑھ سکتے ہیں۔اس کی کیٹیگری میں دو سیکشن ہیںاردو شاعری اور اردو نثر۔اردو شاعری میں حمد و نعت، غزلیات، نظمیں، مجموعہ کلام اور طنزو مزاح کے لنکس شامل ہیں جبکہ اردو نثر کے سیکشن میں افسانے، بزم اطفال، انشائیے، کالم، ڈرامے، غالبیات، اقبالیات، اخلاقیات، دین و مذہب، ناول، مضامین، سفرنامے، طنزومزاح اور تحقیق و تالیف شامل ہیں۔ایڈریس نوٹ کرلیں:


http://www.kitaabghar.com

مائیکروسافٹ لٹریچر


مائیکرو سافٹ کی بنائی ہوٹی ایک لٹریچر ویب سائٹ، جس میں مفت کتابوں کا لنک بھی موجود ہے جس کے ذریعہ آپ مائیکرو سافٹ ریڈر فارمیٹ( .lit)میں ہزاروں کتب پڑھ اور ڈاؤن لوڈز کرسکتے ہیں .....ان کتب کو آپ ٹائٹل یا رائٹر کے نام اور موسٹ پاپولر کے عنوان کے تحت سرچ بھی کرسکتے ہیں۔ اس سائٹ پر موجود کتابوں کو پڑھنے کے لئے مائیکرو سافٹ ریڈر کی ضرورت پڑے گی جس کو ڈاؤن لوڈ کرنے کا لنک بھی اس سائٹ پر موجود ہے .....سائٹ کا ایڈریس ہے:


http://www.mslit.com/

ساڑھے19ڈگری


ساڑھے اُنیس ڈگری 19.5ڈگری ایک مفت انٹرنیٹ پبلک لائبریری ہے، جس میں ہزاروں کتب موجود ہیں اور ان کی کیٹیگری یہ ہے بیالوجی، میڈیکل، بچوں کی کہانیاں، مزاح، ڈرامہ، معمہ، رزمیہ و تاریخی ڈرامے، ادب، جادو،مرڈر، مسٹری، شاعری، فلسفہ، مذہب، تاریخ، گورنمنٹ، بائیوگرافی، اکنامکس، دیومالاتی، خوفناک و ٹریجڈی ڈرامے، عجائبات، سُپر نیچرل اورسائنس.....ان موضوعات پر مبنی کتابیں آپ ٹائٹل یا رائٹر کے نام کے ذریعہ سرچ کرسکتے ہیں ۔ یہاں افلاطون، ارسطو، شیکسپےئر، سقراط جیسے لیجنڈز کی کتب بھی موجود ہیں ۔
اس سائٹ پر تمام کتب ٹیکسٹ کی صورت میں دستیاب ہے۔



http://www.19.5degs.com/e-books/

الیکٹرونک ٹیکسٹ سینٹرورجینیا لائبریری


ورجینیا یونیورسٹی (امریکہ) کا تیار کردہ الیکٹرونک ٹیکسٹ سینٹر ایک مفت انٹرنیٹ پبلک لائبریری ہے، جس میں 70ہزار سے زائد کتب موجود ہیں جن کا تعلق ادب، فلسفہ، مذہب، تاریخ،آرٹ، بزنس، کمپیوٹر، تعلیم، صحت، قانون،سائنس، معاشرت وغیرہ سے ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ 167ہزار ریفرینس بک، کلاسک کلیکشن اور تاریخی مسودہ بھی شامل ہیں۔ اس سائٹ پر کتب ویب، مائیکروسافٹ ریڈر، پام ریڈر اور ویب پیج فارمیٹ میں دستیاب ہے۔

http://etext.lib.virginia.edu/

انٹرنیٹ پبلک لائبریری


انٹرنیٹ پبلک لائبریری کی یہ سائٹ مشی گن یونیورسٹی کے اسکول آف انفارمیشن نے بنائی ہے اور اب مزید 14تعلیمی ادارے اس سائٹ کی تدوین کے لئے کوشاں ہیں۔ اس ویب سائٹ پر ہزاروں کتب موجود ہیں ۔ جن میں آرٹ، بزنس، کمپیوٹر، تعلیم، صحت، قانون،سائنس، معاشرت، لٹریچر اور انٹرٹینمنٹ کے ساتھ ساتھ ریفرینس بک بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بچوں اور نوجوانوں کی کتب، میگزین، اخبار اور آڈیو ویڈیو کتب کا سیکشن بھی ہے۔ ایڈریس ہے:

http://www.ipl.org

سیرت لائبریری

سیدالمرسلین خاتم النبیین حضرت محمدرسول اللہ کی سیرت اور اخلاقِ حسنہ پر اردو زبان میںبے شمار کتابیں لکھی گئیں ۔ اُن میں سے چند مشہور کتابوں میں سیرت النبی از سید سلیمان ندوی، محسنِ کائنات از قاضی محی الدین، سیرت طیبہ منظوم از علامہ جاوید القادری، سیرت سرورِ عالم از مولانا ابوالاعلیٰ مودودی، الامین از محمد رفیق ڈوگر، الرحیق المختوم از صفی الرحمن مبارکپوری، درِیتیم از مولانا ماہر القادری، محسنِ انسانیت از نعیم صدیقی، رحمۃللعالمین از سلیمان منصور پوری اور ہفتروزہ ہلال سیرت نمبر شامل ہیں، اس سائٹ پر یہ تمام کتابیں آن لائن پڑھی جا سکتی ہیں ۔

http://millat.com/seeratpak/index.shtml