بلاگ بنائیے پیسہ کمائیے

Monday, May 4, 2009


بلاگ بنائیے پیسہ کمائیے

اب تک آپ نے بلاگز یا ویب بلاگز کے بارے میں تو سنا ہی ہوگا، یعنی ایسے شخصی مضامین اور اوٹ پٹانگ چیزوں کے بارے میں لکھی جانے والی تحریریں، جیسا کہ آج کی بڑی خبر کیا ہے، یا آج میں نے کیا کیا، وغیرہ۔

ٹیکنوریٹی نامی اِنٹرنیٹ سرچ انجن کی سالانہ رپورٹ جاری کے مطابق گذشتہ سال کے دوران دو کروڑ ساٹھ لاکھ امریکیوں نے اپنے اپنے بلاگز جاری کیے۔ ذرا غور کریں کہ یہ تعداد امریکہ کی بالغ آبادی کا 12 فیصدہے۔

حیرت ہے کہ اتنے لوگ ایسے پائے جاتے ہیں جن کے اندر بلاگ لکھنے کی لگن موجود ہے اور وہ اتنا وقت نکال کر اور اپنے وسائل استعمال کرکے ویب پر لکھنے کی جستجو کرتے ہیں۔ تقریباًسات کروڑ 80 لاکھ امریکی آن لائن بلاگز پر جاتے ہیں۔

بلاگنگ کے اِس جھمیلے میں مزدور سے لے کر بڑے کاروباری اداروں کے سربراہوں تک سب لوگ شامل ہیں۔

ان کا آن لائن مشغلہ ہر عنوان پر محیط ہے، ہر بلاگ میں لگ بھگ پانچ مختلف عنوانوں کا ذکر آتا ہے۔ لہٰذا بلاگ تیار کرنے میں شعور کی مختلف حدیں عبور کرنے پر طبع آزمائی کارفرما ہوتی ہے۔

عمومی طور پر بلاگرز ایک دوسرے کے بلاگ نا صرف پڑھتے ہیں بلکہ ا٘ن پر تبصرے بھی کرتے ہیں۔ اپنے بلاگز کے فروغ کے لیے وہ انٹرنیٹ کے فن کی باریکیوں کو نا صرف استعمال میں لاتے ہیں بلکہ ا٘ن پر دسترس کو کامیابی کا پیمانہ گردانتے ہیں۔

ٹیکنو ریٹی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بہت سے نوجوان اِس بات کے قائل ہیں کہ بلاگ شروع کرنے سے ا٘ن کی زندگیوں پر ناقابلِیقین حد تک مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں، جِن میں تشخص کے فروغ سے لیکر وابستہ پیشے میں پرواز کی کامیابی وغیرہ شامل ہیں۔ بلاگ سے پیسے کمائے جا سکتے ہیں، آدھے سے زیادہ بلاگوں کو اشتہارات بھی میسر آجاتے ہیں۔

کچھ ہی عرصہ پیشتر بلاگ نویسی گنتی کے چند تیز دماغ رکھنے والے نوجوانوں تک محدود تھی، جو تکنیکی طور پر کمپیوٹر کے ماہر سمجھے جاتے تھے۔ لیکن اب حالت یہ ہے کہ دنیا بھر میں کروڑوں لوگ جِس طرح کی بھی سہولیات ان کو میسرآتی ہیں اِس لگن میں ج'ت جاتے ہیں، وہ آن لائن کام میں اتنے ہی انہماک سے لگ جاتے ہیں جس طرح وہ عام زندگی میں دوسرے مشغلوں میں سرگرداں ہوتے ہیں۔تو پھر دیر کس بات کی ہے؟ آپ بھی اپنا بلاگ شروع کیجیئے اور دنیا بھر کو اپنے خیالات سے آگاہ کیجیئے۔

اپنا بلاگ بنائیے

بلاگ کیا ہے؟ آسان الفاظ میں ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ بلاگ ہماری ڈائری ہے جہاں ہم بلا جھجک سب کچھ لکھ سکتے ہیں اور اپنے جذبات کا اظہار کرسکتے ہیں۔انٹرنیٹ پر بلاگ سے مراد ایسی ذیلی ویب سائٹس ہیں جو آپ کو جگہ فراہم کرتی ہیں تاکہ آپ وہاں اپنے خیالات کا اظہار کرسکیں، کہانیاں، مضامین اور کالمز لکھ سکیں۔ بلاگ بنانا بہت آسان ہے۔ بلاگ کی سہولت فراہم کرنے والی کسی بھی ویب سائٹ پر جائیے اور رجسٹر ہوکر بلاگ بنالیجیے ۔

پہلے بلاگنگ کی مشہور ویب سائٹ
www.blogger.com
پر جائیے۔

یہ ویب سائٹ یونی کوڈ کو بھی سپورٹ کرتی ہے، اس لیے یہاں آپ انگریزی کے ساتھ اُردو بلاگ بھی بنا سکتے ہیں۔

Create your blog now
پر کلک کرکے کام شروع کردیجیے۔ اگلے صفحہ پر اپنا جی میل اکاؤنٹ کا یوزر نیم اور پاس ورڈ دیجیے۔ اس کے بعد کا خانہ عرفیت (نک نیم) کے بارے میں ہے۔ آپ اپنی مرضی کے مطابق عرفیت رکھ سکتے ہیں۔ لائسنس ایگریمنٹ پر چیک کرتے ہوئے
Continue
بٹن دبائیے۔

اگلے صفحہ پر آپ سے بلاگ کا عنوان پوچھا جائے گا ۔ اس کے بعد بلاگ کا ویب ایڈریس مانگا جارہا ہے۔ کوئی بھی نام ، مثلاً
Merablog
لکھ دیجیے (جو پہلے سے یہاں موجود نہ ہو)۔ اس طرح آپ کے بلاگ کا ایڈریس یہ بنے گا:

merablog.blogspot.com

حسب معمول
Continue
پر کلک کردیںاب جو صفحہ آپ کے سامنے کھلا ہے، وہاں سے آپ کو اپنے بلاگ کے لیے اندازٹیمپلیٹ منتخب کرنا ہے۔ یاد رہے کہ اگر آپ اُردو میں بلاگ بنارہے ہیں تو ٹیمپلیٹ وہی منتخب کیجیے جو یونی کوڈ سپورٹ کرتی ہو۔ یہاں جیفری زیلڈمین کے بنائے ہوئے تین ٹیمپلیٹ مسٹر موٹو، مسز موٹواورسن آف موٹو، یونی کوڈ کو سپورٹ کرتے ہیں، لہٰذا ان میں سے کوئی ایک منتخب کرلیجیے۔
Continue
پر کلک کرکے اگلے صفحے پر چلے جائیے۔

اب آپ کا بلاگ بن گیا ہے، اور آ پ پوسٹنگ یعنی لکھنا شروع کرسکتے ہیں۔
Start posting
کے بٹن پر کلک کیجیے اور ایک اور صفحہ آپ کے سامنے ہوگا جہاں پر عبارت لکھنے کی مختلف سہولیات آپ کے سامنے موجود ہوں گی ۔ اپنی تحریر ٹائپ کرکے اس میں اپنی من پسند تبدیلیاں کرلیجیے،
Publish post
پر کلک کرنے سے آپ کی تحریر بلاگ پر پہنچ جائے گی، اسے دیکھنے کے لیے
View blog
پر کلک کردیجیے۔ لیجیے آپ کی محنت رنگ لے آئی۔

بلاگ میں اشتہار لگائیے

بلاگ میں اشتہار کے لیے

جاری ہے-----------------------------------------

0 comments: